بھارتی فورسز نے سرینگر کے پارک میں بنکر بنا لیا، شہریوں کا احتجاج

  • منگل, 13 نومبر 2018 13:20

شیعہ نیوز :پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر کے وسط میں واقع پرتاپ پارک میں بنکر بنا لیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بنکر کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پارک کو ستمبر 2014ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد جون 2016ء میں عوام کیلئے دوبارہ کھولا گیا تھا۔ پارک میں تعینات محکمہ باغبانی کے ایک عہدے دار نذیر احمد نے بتایا کہ 1990ء کی دہائی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب کسی پبلک پارک میں کوئی فوجی بنکر قائم کیا گیا ہے۔ پارکوں میں فوجی بنکروں کی تعمیر سے پارک کی سیر کو آنیوالے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلبا نے بھارتی فورسز کی طرف سے گذشتہ ہفتے گرفتار کئے گئے اپنے ساتھی طالبعلموں کی رہائی کیلئے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.