ضمنی انتخاب حلقہ پی بی 26کوئٹہ، ایم ڈبلیوایم کے امیدوار سابق وزیر قانون آغا رضا کے کاغذات نامزدگی داخل

  • جمعرات, 29 نومبر 2018 11:18

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا) ضمنی الیکشن پی بی 26 کیلئے امیدوار ہوں گے ۔واضح رہے کہ سید محمد رضا نے بائی الیکشن شیدیول جاری ہونے سے پہلے ہی اس الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا جسے پارٹی قیادت نے رد کر دیا تھا اس دلیل کیساتھ کہ شخصیات پارٹی قیادت اور پالسیسیوں کے پابند ہوتے ہیں لہذا انہوں نے پارٹی قیادت اور کارکنان کے متفقہ فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اپنے ذاتی فیصلے پر نظر ثانی کر کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعادہ کیا تھا آج انہوں کاغذات نامزدگی جمع کروا دی ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے مختصر خطاب میں کہاکہ حلقہ پی بی 27 سے منتخب ہو کر حلقہ پی بی 26 میں شہدا ہاوسنگ سکیم کا اجراء کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ دونوں حلقوں میں بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.