پاکستان میں صحافی قتل وجہ شیعہ ہونا

  • منگل, 04 دسمبر 2018 12:06

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نور الحسن گاڑی میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کیلئے جا رہے تھے کہ رِنگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مقتول صحافی کی گاڑی کا معائنہ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔خیبر یونین آف جرنلسٹس نے صحافی نورالحسن کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.