مرحوم صفدر حسین نجفی کی ملت جعفریہ کیلئے بے مثال خدمات ہیں، قاسم شمسی

  • منگل, 04 دسمبر 2018 12:22

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے وفد کے ہمراہ محسنِ ملت علامہ صفدر نجفی مرحوم کی 28 ویں برسی کے موقع پر اُن کے مرقد جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا تھا کہ علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے ملتِ تشیع کی خدمت کی۔ قاسم شمسی نے مرحوم کی ملتِ تشیع کیلئے بینظیر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صفدر نجفی کی خدمات کا تقابل کسی سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم مولانا صفدر حسین نجفی نے ہمیشہ مثبت امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھتے اور نصیحت کرتے تھے کہ جب تک نوجوان علما سے ارتباط کو مضبوط رکھیں گے تو وہ کامیاب رہیں گے۔ اس موقع پر نسیم کربلائی اور عباس بھی موجود تھے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.