ایران کے ساحلی شہر چابھار میں داعشی دہشتگردوں کا حملہ

  • جمعرات, 06 دسمبر 2018 12:17

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار میں آج دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار کے کمشنررحم دل بامری نے کہا کہ دہشتگردوں نے آج صبح بارودی مواد سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چھاونی سے ٹکرا دی۔صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ہاوس کے سکیورٹی کے معاون محمد ہادی مرعشی نے بھی چابھار میں آج ہونے والے دھماکے کی تائید کی ہے۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج کے دہشتگردانہ حملے میں کئی افراد شہید یا زخمی ہو گئے ہیں۔ مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.