اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ذہنی معذور فلسطینی شہید

  • جمعرات, 06 دسمبر 2018 17:13

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مقبوضہ بیت المقدس: سرزمین فلسطین پر طویل عرصے سے قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ذہنی معذور فلسطینی شہید ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، واقعہ فلسطین کے علاقے تلکرم میں آپریشن کے دوران پیش آیا۔شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت 18 سالہ محمد حسام کے نام سے ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق حسام کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔قریبی رہائشی افراد کے مطابق صیہونی فورسز نے تلکرم میں احتجاجی مظاہرین پر ربر کی گولیوں اور آنسو گیس کے شیل کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔فلسطینی سرگرم کارکن سمیع السائے کے مطابق محمد حسام کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ میرے گھر کے سامنے موجود تھا۔مذکورہ نوجوان کی شہادت پر صیہونی فورسز کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔فلسطینی شہری کی شہادت کے بعد تلکرم میں شہری صیہونی فورسز کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔دوسری جانب فلسطینی کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 47 شہری زخمی ہوگئے۔وزارت صحت کے ترجمان نے 47 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گزشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.