پاکستان ریلوے نے ایران سے ملانے والی پٹڑی کی مرمت کا کام تیز کر دیا

  • جمعہ, 04 جنوری 2019 23:13

شیعہ نیوز )پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ( پاکستان ریلوے کی جانب سے پاکستان کو ایران سے ملانے والے ریلوے سیکشن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر مدثر شاہ آفریدی کی ہدایت پر پی ڈبلیو آئی دالبندین میر برکت بگٹی کی نگرانی میں نوشکی تا دالبندین کئی کلومیٹرز تک سلیپرز کی تبدیلی جبکہ پٹڑی سے ریت ہٹانے کا کام جاری ہے۔ 2002 میں مکمل طور پر اکھاڑی گئی عالم ریگ سائیڈنگ دوبارہ بحال کرکے وہاں نیا ٹریک بچھانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے جس کی تکمیل سے وہاں لوڈنگ کا عمل شروع ہوجائیگا۔

ذرائع کے مطابق لگ بھگ 600 کلو میٹر پر مشتمل پاک ایران ریلوے سیکشن کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور چاغی سے ہوکر گزرتی ہے۔ چاغی کے صدر مقام دالبندین کے قریب صحرائی علاقے میں ریلوے ٹریک پر ریت کے ٹیلے جمع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پاک ایران کارگو ٹرین سروس متاثر ہوتی ہے لیکن پاکستان ریلوے کے حالیہ اقدامات ان رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں جس کے باعث پاک ایران تجارتی سرگرمیاں مزید تیز ہونگی۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.