مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکا نام نہاد سرچ آپریشن‘ 7کشمیری گرفتار

  • جمعہ, 11 جنوری 2019 11:30

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی گرفتاریوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران بھارتی فورسز کے تشدد سے کشمیری مظاہرین زخمی ہوگئے۔کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سےعلاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔سال 2018: مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالر سمیت 355 شہری شہید،مقبوضہ کشمیر کے اسیر شہریوں کے لیے سال 2018 بھی نامہرباں رہا، ایک سال میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.