فدائیان حریم ولایت فوجی مشقیں

  • جمعہ, 11 جنوری 2019 12:26

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)فدائیان حریم ولایت فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر علی رضا انگیزہ نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضائی مشقوں کے دوران ایف پانچ اور صاعقہ طیاروں نے فرضی دشمن کے فوجی ہوائی اڈے کے رنوے، راڈار اسٹیشنوں، میزائل لانچنگ پیڈ اور ایندھن نیز ہتھیاروں کے ڈپو کو تباہ کر دیا-

ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران سنگین بموں کا استعمال کیا گیا- فوجی مشقوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف سات جنگی طیارے اسمارٹ بموں سے لیس ہیں جو دقیق اور صحیح طریقے سے اپنے نشانے پر لگتے ہیں اور جمعرات کی مشقوں میں ان کا بھی کامیاب استعمال کیا گیا اور ان بموں نے فرضی دشمن کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا-

مشقوں کے دوران الیکٹرانیک وار فیئر اور جدید ترین مواصلاتی سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا- ساتھ ہی لیزری میزائلوں اور انواع و اقسام کے راکٹوں کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.