ایرانی سفیر اور سربراہ حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

  • ہفتہ, 09 فروری 2019 16:47

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست اور حوزہ علمیہ کے مسئول آیت اللہ اعرافی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کے مزید فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ایران کو انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ایران اپنے مذہبی مقامات اور زائرین کی بہترین دیکھ بھال کر رہا ہے۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ سالانہ کئی پاکستانی سنی اور شیعہ مسلمان ایران میں زیارات کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ایران کی قم یونیورسٹی میں تربیت کے حوالے سے پاکستان سے ایک باقاعدہ معاہدے کے خواہشمند ہیں تاکہ وہاں مختلف مسالک کے طلباءاور علماء کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ قم یونیورسٹی میں علامہ اقبال کو پڑھا رہے ہیں۔

 انہوں نے ایرانی وفد کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تاریخی و ثقافتی ورثہ مشترک ہے، پاک ایران عوام کے روابط کو مزید مضبوط کریں گے۔
پیرنور الحق قادری نےوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان فرق کو ختم کیا ۔انہوں نے علماءکرام کے وفود کے تبادلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بین المسالک ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا۔ ملاقات کے آخر میں وفد کی جانب سے پیر نور الحق قادری کو تحفہ پیش کیا گیا۔    
  

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.