اسلام آباد، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کیخلاف احتجاج

  • پیر, 11 فروری 2019 17:25

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمدکے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر تحریک حمایت مظلومین جہان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 مظاہرین نے سعودی صحافی جمال خامقجی کے بہیمانہ قتل سمیت یمنی عوام پر مسلط کی گئی چار سالہ جنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہزاروں انسانوں کی شہادت کا ذمہ دار محمد بن سلمان کو ٹھہرایا، مظاہرین سے خطاب میں سید علی رضوی نے کہا کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان اسرائیلی مفادات کے تناظر میں ہے، پاک افواج کو کسی صورت پرائی جنگ میں شرکت نہیں کرنے دیں گے، محمد بن سلمان کی مخالفت کا مطلب فلسطین، یمن اور بحرین کے مظلومین کی حمایت کرنا ہے۔

مظاہرین سے خطاب میں ملک اقرار نے کہا کہ خاندان سعود کی عرب عوام سے کی گئی خیانتیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ یمن کے عوام پر جنگ مسلط کی گئی اور مسلمانوں کا خون بہایا گیا۔ محمد اکبر شیرازی اور سید حسین شیرازی کا کہنا تھا کہ مشہور صحافی خاشجقی کا بہمانہ قتل محمد بن سلمان کے سر ہے اور ہم قاتل کو اپنے ملک میں ویلکم نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہدکی پاکستان آمد کے موقع پر ملک بھر میں احتجاج  کاسلسلہ جاری ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی محمد بن سلمان کو آڑھے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.