پاکستان کو یمن تنازع میں جھونکنے کی کوئی کوشش یا سازش نہیں ہو رہی، شاہ محمود قریشی

  • جمعرات, 14 فروری 2019 14:06

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یمن تنازع میں جھونکنے کی کوئی کوشش یا سازش نہیں ہو رہی، سعودی ولی عہد کے دورے سے ایران خوش ہوگا خفا نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت میں آئے تو پاک سعودی تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، کچھ وجوہات کی وجہ سے پاک سعودی تعلقات میں خلیج پیدا ہوگئی تھی، پاک سعودی تعلقات میں خوشگواری آنے کا اندازہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاریخ میں کبھی اتنا بڑا سعودی وفد پاکستان نہیں آیا ہوگا، امید ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے میں مفاہمت کی 8 یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، ، سعودی کمپنیوں کے سربراہان بھی پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب حکومت میں آئے تو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہورے ہیں، سعودی ولی عہد 2 روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ میونخ کانفرنس میں شرکت کیلئے کل جرمنی جا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی ولی عہدے کے دورہ پاکستان پر ایران کے ردعمل کے حوالے سے کہا کہ ایران ایک خود مختار ملک ہے، ایران کو اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے پاکستان کی وکالت کی ضرورت نہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر کسی کا دباؤ نہیں، سعودی ولی عہد کے دورے سے ایران خوش ہوگا خفا نہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.