
اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن، سید ظہیر نقوی ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن جاری ہیں جس کے تحت ملک بھر میں ڈسٹرکٹ اور یونٹس کی تنظیم نو کی جارہی ہے۔
مجلسِ وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کا انٹرا پارٹی الیکشن سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی۔ الیکشن میں آئندہ تین سال کے لئے سید ظہیر نقوی کو بھاری اکثریت سے ضلع اسلام آباد کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین علامہ عبد الخالق اسدی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ ناظم انتخاب کے فرائض علامہ ضیغم عباس، علامہ شیر علی انصاری اور مظاہر شگری نے سر انجام دیئے۔