اہم پاکستانی خبریں

باجوہ نے یوکرین پرحملے کے جواب میں روس کی مذمت کیلیے دباؤ ڈالا تھا، عمران خان

شیعہ نیوز: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں امریکا سے واپس آیا تو سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے کہا روس کی مذمت کرو ماسکو یوکرین پر حملہ کررہا ہے، میں نے کہا کہ بھارت تو مذمت نہیں کر رہا ہم کیوں کریں؟

قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں کہہ رہا تھا سب سے بنا کر رکھیں، دنیا بھر میں خارجہ پالیسی ملک کے فائدہ کے لیے بنتی ہے، صدر پیوٹین سے سستے تیل کی خریداری سے متعلق بات طے کر لی تھی۔عمران خان نے مزید کہا کہ میں اسکالر نہیں لیکن تاریخ کا طالب علم ہوں، دنیا میں ممالک قومیت کی بنیاد پر وجود میں آئے، پاکستان کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا، اہل دانش لوگوں میں شعور اجاگر کریں کہ ہمارا بنیادی مقصد کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ لوگ یورپ جانے کے لیے جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے، لوگ کشتیوں میں یورپ جاتے ہیں اور راستے میں مربھی جاتے ہیں، دنیا کی پہلی ریاست مدینہ تھی ، جو اصولوں ،عدل و انصاف کے اصول پر عمل کرتی تھی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ انسان صرف کسی کی خدمت سے غلام نہیں بنتا، غلام انسان نے کبھی بڑے کام نہیں کیے، ذہنی اور ثقافتی اثر قبول کرنا بھی غلامی ہے، جو انگریزی اچھی بولے اسے معاشرے میں عزت دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button