اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 10 ’دہشتگرد’ ہلاک
balochistan me 10 deshatgard halak
صوبہ بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ’یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں 20 دسمبر کو آواران کے علاقے میں لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے تھے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے گوارو میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جیسی ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
بعد ازاں تلاشی کے دوران وہاں سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔