اہم پاکستانی خبریں

توہین رسالت ۖ کو روکنے کیلئے حکمرانوں کو عالمی عدالتوں کا سہارا لینا چاہیئے

شیعہ نیوز:ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ علامہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ عصبیتوں کے خاتمے کے لیے عشق مصطفےٰ ۖ اولین شرط ہے۔ نبی ختمی مرتبتۖ کی گستاخی پر بلا رنگ و نسل اور جغرافیائی حد بندیوں کی پرواہ کیے بغیر سارے مسلمانوں کا یک زبان ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ عشق مصطفےٰ ۖ ہی وہ واحد طاقت ہے، جو ہمیں جوڑ کر رکھ سکتی ہے۔ حکمرانوں کے اندر عشق رسول کی ذرا سے بھی رمق موجود ہو تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ۖ کو روکنے کے لیے حکمرانوں کو عالمی عدالتوں کا سہارا لینا چاہیئے۔ یہ وقت اس مقصد کے لیے اس اعتبار سے بھی سازگار ہے کہ یورپی عدالتوں نے مسلمانوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور کہا ہے کہ توہین رسالت ۖ کو آزادی اظہار کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اداروں کو کمزور کرنے والے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close