
علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتاری کے بعد غیر محفوظ مقام پر چھوڑنا قابل مذمت اور پولیس کا غیرذمہ دارانہ اقدام ہے: علامہ احمد اقبال
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو گرفتار کرنے بعد ویرانے میں جا کر زبردستی چھوڑ دیا گیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں علامہ سید احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا دہشت گردوں کی طرف سے سیکورٹی تھریٹس کے باوجود انہیں انتہائی غیر محفوظ جگہ پر چھوڑنا قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ ہم پولیس کی اس گھناؤنی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین کا کہنا تھا حکومتی دعوؤں کی کلی کھل گئی ہے کہ کوئی گرفتاری نہیں دے رہا بلکہ علامہ راجہ ناصر عباس نے گرفتاری دینا چاہی اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس لائنز پہنچنے کے باوجود علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتار نہ کرنا حکومتی خوف کا واضح ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جیسی عوامی شخصیت کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے