پاکستانی شیعہ خبریں

مختار آرگنا ئزیشن کاجنت البقیع میں اہل بیت اطہار علیہم السلام کے قبور کی مسماری کیخلاف مظاہرہ

شیعہ نیوز: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہرپشاور میں مختارآرگنا ئزیشن نے جنت البقیع میں مسمارشدہ اہل بیت اطہار علیہم السلام اور اصحاب کرام کی قبور کی مسماری کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کی قیادت آرگنائزیشن کے صوبائی صدرسید پھول بادشاہ، جنرل سیکرٹری حیدرجمیل اورریجنل صدرحید علی حیدری کررہے تھے جبکہ اس موقع پر مظاہرین نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر قبور کے مسماری کیخلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جن کے شاگردوں میں امام ابو حنیفہ جیسے بزرگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جنت البقیع میں واقع مزار کو مسمار کر کے دہشت گردی و بر بر یت کی بنیاد ر کھی گئی آج پوری دنیا دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کررہی ہے لیکن انسانیت کے وجود کے بہتے خون کو روک نہیں رہی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ امہات المومنین،اہل بیت اطہار علیہ السلام ،صحابہ کرام و دیگر بزرگ شخصیات صرف عا لم اسلام کی ہی نہیں پوری انسانیت کی محسن ہیں۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کیلئے عالمی سطح پر آواز اُٹھائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button