نواف سلام کے اقدام پر صہیونی ذرائع ابلاغ خوشی سے سرشار
شیعہ نیوز: لبنانی حکومت کی جانب سے مسلح مقاومت کے خلاف اقدام کو صہیونی ذرائع ابلاغ نے تعلقات عامہ میں ڈرامائی موڑ قرار دے کر سراہا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے لبنان میں مقاومت کے خلاف ہونے والی اندرونی پیش رفت پر شدید خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے نواف سلام کی حکومت کی جانب سے مقاومتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جب ضرورت پڑے گي مذاکرات کریں گے، سید عباس عراقچی
صہیونی ٹی وی چینل "چینل 14” نے لبنان کی حکومت کی جانب سے مقاومت کو غیر مسلح کرنے کے عمل کو ایک ڈرامائی موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ آئندہ مرحلے میں لبنان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے راہ ہموار کرے گا۔
اسی طرح صہیونی اخبار "معاریو” نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان ایک ڈرامائی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ اگر مستقبل میں لبنان کے ساتھ کوئی علاقائی شراکت داری مقصود ہو تو وہ شدید سیکیورٹی نگرانی اور حزب اللہ کے مکمل غیر مسلح ہونے سے مشروط ہونی چاہیے۔