دنیا

پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں روسی صدر پوتین کے بیان کا خیرمقدم

شیعہ نیوز: عالم اسلام میں روسی صدر پوتین کے بیان کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ شان رسالت (ص) میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے بعض دیگر حلقوں نے روسی صدر پوتین کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کا بیان میرے مؤقف کی تائید ہے کہ شان رسالت (ص) میں گستاخی آزادی رائے نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے مقابلے کیلئے مسلم قیادت کو یہ پیغام دنیا تک پہنچانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button