
مشرق وسطی
ہم ایران کے دفاع اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ثابت قدم ہیں
شیعہ نیوز: صدر ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے دفاع اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں پوری طرح ثابت قدم تھیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سرایا القدس بریگیڈ نے صیہونی قیدی کے آخری پیغام کا ویڈیو جاری کردیا
حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ایران کا کہنا تھا کہ "گزشتہ سال، میرے دفتر میں پہلے دن، ہمارے سرکاری مہمان، میرے حریت پسند بھائی اسماعیل ھنیہ کو صیہونی حکومت نے شہید کر دیا تھا۔
صدر نے لکھا کہ غزہ، ایران اور خطے میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم انسانیت کے لیے باعث شرم ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم ایران کے دفاع اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ثابت قدم ہیں اور اپنے شہید مہمان کی یاد کا احترام کرتے ہیں۔”