مشرق وسطی

یمنی فوج کا 2 ہفتوں میں سعودی عرب کے7 ڈرون طیارے تباہ

شیعہ نیوز : یمنی فوج اور عوامی تحریک انصار اللہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں اور جارحیت کا دندان شکن جواب دے رہے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورس اورعوامی تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کی جارح فوج کے ایک اور جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے اس طرح گزشتہ 2 ہفتوں میں سعودی عرب کے سرنگوں کئے گئے ڈرونز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

یمنی فورس نے سعودی ڈرون کو جیزان میں جبل الدود کے علاقہ میں سرنگوں کیا ہے ۔ یمنی فورسز نے پہلا ڈرون 19 جون، دوسرا 21 جون، تیسرا 22 جون، چوتھا 23 جون ، پانچواں 27 جون، چھٹا 28 جون کو سرنگوں کیا تھا جبکہ ساتویں ڈرون کو 3 جولائی کو جبل الدود علاقہ میں تباہ کیا ۔

دوسری جانب یمنی فورس اور قبائل نے سعودی عرب کی جارح فوج کی دو گاڑیوں کو صوبہ ضالع کے علاقہ قعطبہ میں تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close