اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی مجاہدین کی کاروائیاں جاری، مزید2 سعودی ڈرون طیارے تباہ کردیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی جانب سے حملوں کے جواب میںیمنی مجاہدین کی کاروائیاں جاری ہیں۔ یمنی فوج نے مزید2 سعودی ڈرون طیارے تباہ کردیےہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی نیوز چینل "المسیرہ” کے مطابق گذشتہ روز انصاراللہ یمن کے اسنائپرز نے سعودی عرب کے جنوب میں "نجران” کے علاقے میں واقع "السدیس” نامی فوجی اڈے پر اپنے تازہ ترین حملوں میں 8 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دوسری طرف گذشتہ روز انصاراللہ یمن نے جنوبی سعودی عرب میں جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں اور دوسرے مسلح گروپس کے ٹھکانوں کو اپنے ’’ گراد‘‘ اور ’’زلزال 1‘‘ میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔
"النجم الثاقب” نیوز ایجنسی کے مطابق انصاراللہ کے میزائلوں نے جارح سعودی اتحاد میں شامل سوڈانی مسلح گروپس کے ٹھکانوں کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔ اسی طرح یمنی اینٹی ایئرکرافٹس اور عوامی دفاعی کمیٹیوں نے نجران میں ہی گذشتہ روز سے تاحال 2 سعودی ڈرونز بھی مار گرائے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی فوجی اتحاد نے پانچ سال سے غریب ترین عرب ملک یمن پر شدید ترین ہوائی، زمینی اور بحری حملوں کا آغاز کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 91 ہزار سے زائد بیگناہ یمنی عوام جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button