دنیا

آدھے گھنٹے میں یورپ کو تباہ کر سکتے ہیں: روس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایٹمی جنگ کی صورت میں روس نیٹو کے ملکوں کو آدھے گھنٹے میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق، محکمہ ایئرو اسپیس کے سربراہ سرگئی سروویکن نے مغرب اور نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایٹمی جنگ شروع ہوئی تو ہم آدھے گھنٹے میں نیٹو کے رکن ملکوں کو تباہ و برباد کر سکتے ہیں۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ہفتے کے روز نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ نے روس کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی بابت اشارتاً خبردار کیا تھا۔

روس کے پے در پے انتباہات کے باوجود، امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی میں آنے والی شدت کے پیش نظر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کچھ  دنوں قبل کہا تھا کہ تیسری عالمی جنگ کے خطرات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بارہا ایسی قیاس آرائیوں کو مسترد کر چکے ہیں کہ روس، یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا قائل ہے کہ ایٹمی جنگ کامیاب نہیں ہو سکتی اور ایسی جنگ ہونا ہی نہیں چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button