مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آرمینیا کے وزیراعظم کی آیت اللہ خامنہ ای کو عید الفطر کی مبارکبادی

آرمینیا کے وزیراعظم "نکول پاشنیان” نے عید فطر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی "آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای” اور ایرانی صدر "سید ابراہیم رئیسی” کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، آرمینیا کے وزیراعظم "نکول پاشنیان” نے عید فطر کی مناسبت سے رهبر معظم انقلاب اسلامی "آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای” اور ایرانی صدر "سید ابراہیم رئیسی” کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔ نکول پاشنیان نے اس پیغام میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ آرمینین ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق، نکول پاشنیان نے اس پیغام میں رہبر معظم انقلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اور ایران کی دوست عوام کو عید فطر کی مبارک پیش کرتا ہوں۔ عید الفطر روزہ داری اور تہذیب نفس کے اختتام کا موقع ہے۔

آرمینیا کی حکومت و عوام ایران کے ساتھ ہزار سالہ قدیمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مستقبل عوام کے مفاد اور خطے کے استحکام میں ہے۔ پیغام کے ایک اور حصے میں نکول پاشنیان نے آیت الله سید ابراہیم رئیسی کو کہا کہ میں آپ کو دلی طور عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔

نکول پاشنیان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم سیاسی عزم و مستحکم تعاون کی بنا پر آرمیناء و ایران کے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کے استحکام کے لئے کام کریں گے۔ اس موقع پر ایرانی عوام کے لئے نئی کامیابیوں اور مستقل امن کا خواہاں ہوں۔ نیز حال ہی میں ایرانی صدر نے نکول پاشنیان سے گفتگو کرتے ہوئے تمام ممالک کی سرزمین کی سالمیت اور خود مختاری پر زور دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بارڈرز سمیت خطے کے سیاسی جغرافیے کا تحفط، ممالک کی خود مختاری کا احترام اور بین العلاقائی انفراسٹرکچر کو برقرار رکھنا ایران کی بنیادی پالیسیوں کا حصہ ہے۔ صدر ابراہیم رئیسی نے حمل نقل کے شعبے میں دو جانبہ و چند جانبہ تعاون میں وسعت کی حمایت کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون خطے کے اقتصاد و تجارت میں خوشحالی اور امن و استحکام کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button