مشرق وسطی
آل سعود کی گستاخیاں عروج پر، مدینۃ الرسول میں بے حیائی کا بازار گرم (ویڈیو)
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فہد الغفیلی نامی ایک ٹوئیٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ناچ، گانے، عریانیت، بے حیائی اور بے غیرتی کا بازار اب جدہ اور دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ مدینۃ الرسول (ص) مدینۂ منورہ میں بھی گرم ہونے لگا ہے جہاں قبیلۂ آل سعود کے ولیعہد بن سلمان کے پیروکار تمام تر اسلامی و اخلاقی حدوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی من پسند عیاشیاں کرتے اور شہر رسول (ص) میں خود آپ کے لائے ہوئے دین کا مذاق اڑاتے ہیں۔