اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

احتجاج رنگ لے آیا، کراچی انتظامیہ حرکت میں آگئی ملعون آصف جلالی کو اجازت نہیں دی

شیعہ نیوز: شیعیان حیدرکرارؑ کا احتجاج رنگ لے آیا، انتظامیہ حرکت میں آگئی، دختر پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بدترین گستاخ ملعون آصف اشرف جلالی کو نشتر پارک میں فرقہ وارانہ جلسے کے انعقاد سے روک دیا گیا۔ این او سی کینسل ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کل 28 مئی بروز ہفتہ نشترپارک کراچی میں تحریک لبیک یارسول اللہؐ پاکستان کے پلیٹ فارم سے آل سندھ سنی کانفرنس کا انعقاد کیا جانا تھا۔جس میں خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کے گستاخ آصف اشرف جلالی ملعون نے لاہور سے آکر خصوصی طور پر خطاب کرنا تھا۔

گنجان آباد شیعہ نشین آبادی میں اس طرح کے فرقہ وارانہ جلسے کے انعقاد کے اعلان پر ملت جعفریہ خصوصا ً شیعیان کراچی میں شدید غم وغصہ پاتا جارہا تھا۔ ملت تشیع کے بھرپوراحتجاج اور بروقت دباؤ کی بدولت انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے ملعون اشرف جلالی کے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کراچی نے ایس ایس پی ضلع شرقی کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تیس روز تک ضلع بھرمیں کوئی عوامی اجتماع کا جلسہ منعقد کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ آصف اشرف جلالی ملعون ایک سزا یافتہ گستاخِ اہل بیت ؑ اور شاتمِ حضرت فاطمہ زہرا ؑ ہے جس نے نعوذباللہ دختر رسول خداؐ کو خطاکار کہا تھا اور اس عمل پر ملک بھر میں غیرت مند شیعہ سنی عوام نے بھرپور احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا، اب یہ ملعون کراچی کا امن تباہ کرنےکی کوشش میں مصروف تھا جسے انتظامیہ نے ناکام بنا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button