دنیا

اسرائیلی آئل ٹینکر میں لیکج سے لبنانی ساحلوں پر آلودگی

شیعہ نیوز:اسرائیل کی حیفا بندرگاہ کے قریب ایک آئل ٹینکر میں تیل کی لیکج کے نتیجے میں بڑی مقدار میں سمندر میں بہنے والا بیسیوں ٹن تیل لبنان تک پھیل گیا ہے۔

اسرائیل کی طرف سے پھیلنے والا تیل لبنان میں الرشیدیہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے ساحل تک جا پہنچا ہے جس کے نتیجے میں تیل کی آلودگی فلسطینی پناہ گزین کیمپ تک جا پہنچی ہے۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے امور کی کمیٹی کے ایک عہدیدار محمد الشولی نے بتایا کہ اسرائیل سے لیک ہونے والا تیل بڑی مقدار میں الرشیدیہ کیمپ کے ساحل تک پھیل چکا ہے اور اس کی آلودگی سے کیمپ کی آبادی بھی متاثر ہوئی ہے۔

قدس پریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الرشیدیہ کیمپ اور جل البحر سوسائٹی جنوبی لبنان میں ساحل کے کنارے پر واقع ہیں۔ یہ دونوں مقامات ساحل تک پہنچنے والے آلودہ پانی سے متاثر ہوئے ہیں اور تیل کی بدبو پورے علاقے میں پھیل چکی ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ سمندر میں بہنے والے تیل کے بلاک جنوب میں الناقورہ سے گذر کر ساحلی شہر صیدا اور بیروت کے ساحل تک پہنچ چکے ہیں۔

الشولی کا کہنا تھا کہ سمندری آلودگی کے باعث ماہی گیری کرنے والے فلسطینیوں کو ایک نئی اور سنگین مشکل کا سامنا ہے۔ فلسطینی پناہ گزین ماہی گیر سمندر میں مچھلیوں کے شکار سے محروم ہوگئے ہیں اور سمندر میں تیل پھیلنے سے بڑی مقدار میں آبی حیات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ادھر لبنان کے صور کے علاقے کی دیہی حکومت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے اسرائیلی تیل کی لیکج کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے اور شہریوں کو اس کے مضر اثرات سے بچانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button