اسرائیلی حملوں کا دمشق دندان شکن جواب دے گا، شامی وزیر خارجہ
شامی وزیر خارجہ نے غاصب صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں دمشق کی جانب سے جواب دیئے جانے کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ردعمل کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اعلان کیا ہے کہ شام؛ دمشق کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کے حملوں کا جواب دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے بہت سے جرائم کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور شامی قوم کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کے بارے میں بات کرنا، اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں جاری جارحیت کے پیش نظر محال ہے۔
سوریہ کے وزیر خارجہ نے مزید تاکید کی کہ فلسطینی قوم کیلئے ہماری حمایت، غاصب اسرائیل کے حملوں کا جواب دینا ہے۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جانتا ہے کہ شام کی جانب سے اس قسم کی جارحیت کا ردعمل واضح ہے اور ہم اپنے مفادات کے مطابق اسرائیل کو دندان شکن جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غاصب صہیونی حکومت نے شام پر حملوں میں تیزی لائی ہے۔