مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی زندانوں‌میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں کی تعداد 140 ہو گئی

شیعہ نیوز: اسرائیلی زندانوں‌میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔ ان بچوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں اور انہیں دامون، مجد اور عوفر جیسی بدنام زمانہ جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق بچوں کے عالمی دن کے موقعے پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں بچوں کی گرفتاریوں کےحوالے سے سال 2015ء بدترین سال تھا جس میں 7500 فلسطینیون کو حراست میں لیا گیا جن میں 2000 بچے تھے۔
سنہ 2000ء کو شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے بعد اب تک اسرائیلی فوج 16 ہزار بچوں کو پابند سلاسل کرچکی ہے۔

اسرائیلی فوج نہ صرف فلسطینی بچوں کو پابند سلاسل کرتی ہے بلکہ عالمی قانون کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے سن طفولیت کی عمر کے بچوں کو کڑی سزائیں بھی دی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button