دنیا

اسرائیلی سفارتخانے پر حملے کے الزام میں 4 کشمیری طالبعلم گرفتار

شیعہ نیوز: نئی دہلی میں اسرائیل کے سفارتخانے کے قریب ہونے والے دھماکے کے الزام میں 4 کشمیری طالبعلموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نئی دہلی سے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی خصوصی کمیٹی نے 29 جنوری کو اسرائیل کے سفارتخانے کے قریب ہونے والے معمولی دھماکے کے الزام میں جس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا کرگل سے تعلق رکھنے والے 4 طالبعلموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں نذیر حسین، ذوالفقار علی وزیر، ایاز حسین اور مزمل حسین شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ کرگل ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا ایک علاقہ ہے جس کی آبادی ایک لاکھ 40 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہاں کے عوام اسلامی انقلاب کے شیدائی ہیں۔

کرگل کے عوام نے ہمیشہ ہی مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کی اور قبلہ اول قدس شریف کی آزادی پر تاکید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button