مشرق وسطی
اسرائیلی ویب سائٹ پر سائبر حملے
غاصب صیہونی حکومت کی دو وزارت خانوں کی ویب سائٹ پر ہیکروں نے قبضہ کرلیا ہے۔
میڈیارپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی وزارت صحت اور وزارت تعلیم کی ویب سائٹ انڈویشیائی ہیکروں کے حملے کے بعد دسترس سے خارج ہوگئی ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ہیکروں نے صیہونی حکومت کی وزارت صحت کے ڈیٹا بیس میں موجود کورونا دور کا اہم ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد اسے انٹرنیٹ پر لوڈ کردیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہیکروں نے مزید معلومات جاری کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند روز کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے ریاستی اداروں پر متعدد سائبر حملے ہوچکے ہیں۔