دنیا

اسرائیل شام کی ارضی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے گولان پر قبضہ ختم کرے، فرانس

شیعہ نیوز: فرانس کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں اسرائیلی رجیم سے مقبوضہ گولان چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ہم اسرائیل سے شام کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے مقبوضہ گولان سے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم گولان میں عدم کشیدگی کی نگرانی کے لئے اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

بیان میں زور دیا گیا ہے پیرس اقوام متحدہ کے امن دستوں کی حفاظت کا خواہاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button