مشرق وسطی

اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی محاذ کی مدد کے لئے پرعزم ہے، جنرل ابو القاسم

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر عہدیدار جنرل ابوالقاسم چمن نے کہا کہ دشمن کی میڈیا ایمپائر ملک کے نوجوانوں کے اذہان کو کنٹرول کرنے کوشش کر رہی ہے، لیکن ہمارے جوان جہاد تبیین کے اسلحے سے اس جھوٹے طلسم کو توڑ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں شہید پرور مکتب کی ترویج ہو رہی ہے، غزہ، لبنان، یمن وغیرہ میں جوانوں کی شہادت اس کی واضح مثال ہے۔

جنرل ابوالقاسم نے کہا کہ عاشورائی ثقافت نے دنیا بھر کے آزاد لوگوں کے دلوں کو موہ لیا ہے، آج قابض دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں غزہ اور لبنان کے عوام کی ثابت قدمی ان کی مزاحمت اور شہادت پروری کو ثابت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت خطے میں دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور اسلامی جمہوریہ اس سلسلے میں حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button