اسلام آباد، آئی ایس او کے زیراہتمام میٹرک کے طالب علموں کیلئے دس روزہ ورکشاپ کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام میٹرک کے طالب علموں کیلئے دس روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے طالب علم شریک ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازئزیشن پاکستان کے شعبہ محبین کے زیراہتمام انصاران صاحب الزمان علیہ السلام کے عنوان سے دس روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ورکشاپ میں پاکستان کے تمام ڈویژنز سے امامیہ طلبہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ورکشاپ میں قرآن فہمی، عقائد، احکام، اخلاقیات، سیرتِ معصومین علہیم السلام، حالات حاضرہ، تنظیم، شخصیات کا تعارف، کیئریر گائیڈنس سمیت دینی، نظریاتی، تنظیمی اور تعلیمی موضوعات پر لیکچرز اور گروپ ڈسکشنز ہونگی۔
ورکشاپ کے شرکاء سے علمائے کرام، سابق مرکزی صدور، دانشور اور پروفیسرز گفتگو کرینگے۔ جامع امام صادقؑ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں ورزش، کھیل، تقریری مقابلوں، محفل انس با قرآن، جشن بلوغت، دعا و مناجات اور سیر و ساحت کا سلسلہ بھی جاری رہیگا۔