پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام تیرے خواب کی تعبیر ہے اصغر

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )یوم علی اصغر ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو پوری دنیا میں کربلا کے بچوں بالخصوص باب الحوائج علی اصغر کی یاد میں منایا جاتا ہے. جس کا مقصد آج کی ماؤں کو یہ شعور دینا ہے کہ کیسے وہ اپنے بچوں کی تربیت کرکے انہیں لشکرِ امام میں شامل کرسکتیں ہیں۔ کربلا کے معصوم بچوں کو دیکھ کر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ نصرتِ امام کے لیے کسی عمر کی قید نہیں۔ اگر امام ِ وقت کو اپنی نصرت کے لیے شیر خوار کی بھی ضرورت ہو تو اُس سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے اور یہی اصغر شناسی کا حقیقی درس ہے۔عالمی یومِ علی اصغر کی مناسبت سے آج قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں کنیزان زہراء کی کثیر تعداد نے اپنے شیر خوار بچوں کیساتھ اپنی شرکت یقینی بنائی۔ اس موقع پر آغا محمد علی فضل صاحب (قم) نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آج کی ان عالمی استکباری قوتوں سے نہ گھبرائیں، آپ کا دشمن نہایت کمزور ہے، جو کربلا کے کم سن شیر خوار علی اصغر سے ڈرتا ہے۔ انہوں نے کربلا کی اُن بہادر شیر دل خواتین کی مثال پیش کی، جو امامِ وقت کی نصرت کے لیے اپنے جوانوں کو شب عاشور اپنے ہاتھوں سے تیار کرتی رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لشکر امام زمان میں خواتین کا اہم و کلیدی کردار ہے۔اس کے بعد خانم معصومہ نقوی صاحبہ نے خطاب کیا اور کربلا کی اُس شیر دل خاتون امِ رباب کے عزم و استقلال کا تذکرہ کیا۔ جنہوں نے اپنے طفلِ صغیر کی اس طرح پرورش کی کہ جب امام ھل من ناصر کی صدا بلند کرتے ہیں تو وہ کم سن خود کو گہوارے سے گرا دیتا ہے، گویا ولی خدا کی اطاعت کے لیے بے چین ہو۔ اختتام پر کربلا کی ماؤں کی عظمت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کنیزانِ زینب نے تجدید عہد کیا کہ وہ لشکر امام کے لیے بہترین طریقہ سے اولاد کی پرورش کریں گیں۔ اس طرز کی مجالس و عزاداری عصر حاضر کا تقاضہ ہیں، جس سے مقصد امام اور اطاعت ولی خدا کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button