دنیا

افغانستان سے داعش کا صفایا کرنے کے بارے میں طالبان کا دعوی

شیعہ نیوز:افغانستان میں طالبان حکومت کے نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف طالبان کے اقدامات کے بارے میں دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں صرف تیس فیصد علاقوں سے داعش دہشت گرد گروہ کا صفایا کیا جانا باقی ہے۔انھوں نے داعش کو سنجیدہ خطرہ نہ بتاتے ہوئے کہا کہ داعش کی کوئی فوجی طاقت نہیں ہے اور اسے جلد ہی ختم کر دیا جائے گا۔

پیر کے روز جنوبی افغانستان کے صوبے قندہار میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف طالبان کی کارروائی میں چار داعشی عناصر ہلاک ہوئے جبکہ دس دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پچھلے چند ماہ کے دوران افغانستان کے صوبے ننگرہار، کنڑ، خوست ، کابل ، قندوز اور قندہار میں متعدد دہشت گردانہ حملے اور دھماکے ہوئے ہیں جن کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور داعش کا قلع قمع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button