دنیا

افغانستان میں امریکی جرائم، انسانی حقوق کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں: چین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بیجنگ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان وانگ کا کہنا تھا کہ بیس سال کے دوران، افغانستان میں امریکی جنگ اور فوجی آپریشن کے دوران آٹھ لاکھ سے زائد افراد مارے گئے جس میں سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد عام افغان شہری تھے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ کو افغانستان میں اپنے جنگی جرائم کا حساب دینا ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا کے دیگر ملکوں میں مداخلت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر ترک کردے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کےاتحادیوں نے سن دو ہزار ایک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام بہانے، افغانستان پر لشکر کشی کی تھی۔ بیس سال تک جاری رہنے والی امریکی لشکر کشی کے نتیجے میں افغانستان کا بنیادی ڈھانچہ تباہ اور معیشت دیوالیہ ہوگئی، جبکہ بدامنی، دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button