دنیا

افغانستان میں فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 15 طالبان ہلاک

شیعہ نیوز: افغانستان میں افغان فوج کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں 15 طالبان کو ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 طالبان کو ہلاک جبکہ دیگر 13 کو زخمی اور ہلمند میں طالبان کمانڈر خاکسار کو گرفتار لیا ۔

طالبان کے قبضے سے اے کے 47 اور 20 بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ طالبان کی ہلاکتیں ایسے میں ہوئی ہیں کہ جب پاکستان میں افغان امن عمل کا اجلاس ہو رہا ہے اورافغانستان کی مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل ایک وفد، اس اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے شہر مری پہنچا ہے۔

اس اجلاس میں پاکستان و افغانستان کے درمیان تجارتی تعاون کی تقویت اور افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی جیسے مسائل کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم کی دعوت پر افغانستان کے صدر بھی رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button