مشرق وسطی

اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین میں ملک گیراحتجاجی مظاہرے، صیہونی فوج کا تشدد

شیعہ نیوز :امریکا کی دعوت پر آج خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین میں بہ طور احتجاج ہڑتال، مظاہرے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر کی کوششوں سے آج 25 جون کو مناما میں ایک اقتصادی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے امریکی سازش ’’صدی کی ڈیل‘‘ کو آگے بڑھانا ہے۔ سوائے چند ایک خلیجی ممالک ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور اردن کے پوری عالمی برادری نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

امریکا اور اس کے حواریوں کی دعوت پر منعقد کی جانے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین کے علاقوں غزہ، غرب اردن، بیت المقدس، شمالی اور جنوبی فلسطینی علاقوں میں، شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

غزہ اور مغربی کنارے کےمختلف شہروں میں ایک احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں نکالی جانے والی ایک ریلی پر قابض اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ ، شمالی علاقے نابلس اور غزہ کی پٹی میں آج بڑے پیمانے پرصدی کی ڈیل اور منامہ کانفرنس کےخلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button