مشرق وسطی

الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ایک بار پھر الحدیدہ کے بعض علاقوں پر حملہ کیا ہے

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے ان حملوں میں صوبہ الحدیدہ کے مشرقی علاقے حیس

پر بمباری کی اور محمود عبدالله شریان کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور ایک خاتون زخمی ہوئی۔

اس سے قبل یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 116 مرتبہ حملے کر کے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

عالمی برادری کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جارح سعودی اتحاد روزانہ یمنی شہروں اور دیہاتوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بناتاہے۔

میڈیا ذرائع نے مغربی یمن میں صوبہ الحدیدہ کے ساحلوں کی جانب یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشقدمی کی خبر دی ہے۔

سوئیڈن میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے الحدیدہ میں جنگ بندی نافذ ہے تاہم سعودی اتحاد ہر روز اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button