مشرق وسطی

القسام بریگیڈ کے کمانڈر کا اسرائیل کے نام بڑا بیان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی القسام بریگیڈ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ فلسطین سے صیہونیوں کا صفایا کرنے میں دیر نہیں لگے گی۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے حماس کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر صیہونی حکومت کو خبردار کیا اور تاکید کی کہ فلسطین سے صیہونیوں کا صفایا کرنے میں دیر نہیں لگے گی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ کتائب القسام کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے قیام کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینی عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

الاقصی ریڈیو کی ویب سائٹ کے مطابق، کتائب القسام کے کمانڈر نے کہا کہ اے ہمارے لوگ، اے ہماری قوم، آپ کو جہاد کے تمام محاذوں میں ملنے والی کامیابیوں پر مبارک ہو، آپ ہی السابقون السابقون کے مصداق ہیں، آپ نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو مزاحمت کے لیے پیش کیا۔

محمد الضیف نے مزید کہا کہ آپ کو سلام، شہداء کے اہل خانہ، زخمیوں، اسیروں اور جلاوطنوں کو، ہمارا سلام، ہم پسپائی اور عقب نشینی کے بغیر ہی شہداء کے راستے کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں.

حماس کی عسکری شاخ کے کمانڈر انچیف نے دشمنوں اور صیہونی آبادکاروں کے لیڈروں کو مزید خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تم غیر ملکی جو ہماری سرزمین پر موجود ہو، تمہارے بانی، اپنی شیطنت اور شرارت کے عروج پر ہیں۔

صیہونی سوچ ہماری قوم کو ختم نہیں کر سکتی اور ہماری شناخت کو مٹا نہیں سکتی تم آج بہت کمزور اور بہت بزدل ہو، تم اپنے باپ دادا کی ناکامی میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ تمہارا کام تمام ہے، تمہارے وجود کی تباہی اور اپنی سرزمین سے تمہیں جھاڑو دیں گے، ہمارا مال غنیمت، ہمارے رب کا وعدہ ہے جو انشاء اللہ جلد عملی ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button