مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

القسام کے سرکردہ رہنما اسرائیلی زندان میں اسیری کے29 سال میں داخل

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ  القسام بریگیڈ کے 54  سالہ رہ نما محمود عیسیٰ اسرائیلی زندان میں اسیری کے 28 سال مکمل کرنے بعد 29 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام رہ نما محمود عیسٰی کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے اور انہیں 29 سال قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

اسیر عیسیٰ کو گرفتار کرنے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ اسرائیل کی فوجی عدالت نے محمود عیسیٰ کو اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور مسلح تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تین بار تا حیات عمر قید اور 46 سال اضافی قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔ اسیر عیسیٰ 29 سالہ اسیری کے دوران مسلسل 11 سال قید تنہائی میں رہ چکے ہیں۔ انہیں دوسری قیدیوں سے الگ تھلگ غیرانسانی ماحول میں تنگ اور تاریک کوٹھڑیوں میں رکھا گیا۔

فلسطینی رہ نما محمود عیسیٰ کو مسلسل 13 سال تک ان کے اہل خانہ سے ملاقات سے بھی محروم رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button