پاکستانی شیعہ خبریں

امتِ مسلمہ اپنا تشخص کھو چکی ،حکمران انا کے خول سے باہر نکلیں ،حسین مقدسی

شیعہ نیوز:ہفتہ ولایت کی مناسبت جمعہ کو ایران، غزہ مظلومین عالم سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی بربریت، جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔جمعہ اجتماعات میں آئمہ مساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں صیہونی حملے کی مذمت کی جارہی ہے۔۔سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے جامع مسجد اہلبیت واہ کینٹ میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم امہ کی عزت بحال کرنے کیلئے مسلم حکمران انا کے خول سے باہر نکلیں۔امتِ مسلمہ اپنا ملی تشخص کھو چکی ہے ۔ ٹی این ایف جے ضلع کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت ریجنل صدر علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی، جنرل سیکرٹری شوکت عباس جعفری، ضلعی صدرملک فخرعباس، جنرل سیکرٹری ذیشان کاظمی، چوہدری مشتاق حسین اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ ترلائی کلاں میں سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ راجہ بشارت حسین امامی اوریگررہنماؤں کی قیادت میں اجتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button