دنیا

امریکہ اورکینیڈا میں برفانی طوفان ’بم سائیکلون‘ سے 38 افراد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان ’ بم سائیکلون‘ سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان ’بم‘ نے امریکا اور کینیڈا میں معمول کی زندگی مفلوج کردی۔ سڑکوں پربرف جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے اب تک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک ریاست کے شہر بفیلو میں حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ مسلسل برفباری سے متعدد گھر برف تلے دب گئے ہیں۔
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اورکیوبک برفانی طوفان سے شدید متاثرہیں۔ کیوبک سے لے کر امریکی ریاست ٹیکساس تک 17 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ برفانی طوفان سے 25 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button