امریکہ شام کے تیل کو پوری آزادی سے لوٹنے کے لئے صوبے حسکہ میں ایک ریفائنری بنا رہا ہے
شیعہ نیوز:امریکہ شام کے تیل کو پوری آزادی سے لوٹنے کے لئے صوبے حسکہ میں ایک ریفائنری بنا رہا ہے۔
اس سے پہلے تک امریکہ شام کے تیل کو ٹینکروں میں بھر بھر کے لوٹ کے لے جا رہا تھا اور اب اس نے اپنے زیر کنٹرول ملیشیا کے ساتھ مل کر حسکہ میں ایک ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔
سانا نیوز کے مطابق، اتوار کو مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ غاصب امریکی دہشتگردوں نے سیریئن ڈیموکریٹک فورس ایس ڈی ایف کے ساتھ مل کر حسکہ کی رمیلان آیل فیلڈ میں ایک ریفائنری کی تعمیر شروع کردی ہے جس سے روزانہ 3000 بیرل تیل ریفائن ہو گا۔
مقامی ذریعے کے مطابق، اس ریفائنری کی تعمیر پوری ہونے پر آنے والے ہفتوں میں امریکی فورسز کے ہاتھوں مشرقی شام میں بڑے پیمانے پر تیل کی لوٹ مار شروع ہو جائے گي۔
امریکہ کے اس اقدام سے شام میں موجودگی کے پیچھے چھپے اُس کے عزائم مزید آشکار ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کو امریکی دہشتگرد کچھ ٹرکوں اور 79 ٹینکروں کے ساتھ جن پر شام سے لوٹا گیا تیل لدا ہوا تھا، شمالی عراق میں داخل ہوئے۔
امریکی فورسز ایسی حالت میں شام کے تیل کی اسمگلنگ کر رہی ہیں کہ شام کے عوام کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے اور کبھی کبھی ٹرکوں کو ایندھن بھروانے کے لئے گھنٹوں لائن میں لگا رہنا پڑتا ہے۔
شامی حکومت ملک کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں امریکی دہشتگردوں کی موجودگی کو ناجائز قرار دیتی ہے۔ امریکی لٹیرے زیادہ تر شام کی آیل فیلڈ کے آس پاس تعینات ہیں۔