امریکہ کا افغانستان سے جنازہ نکلا : ٹرمپ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات میں شکست کے ایک سال ہونے پر جو بائیڈن حکومت کی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے ایک بار پھر 2020 کے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن امریکہ کیلئے بہت غمناک دن تھا اور انتخابات بھی غم ناک تھے اور اس کے بعد جو واقعات رونما ہوئے وہ بہت ہی برے تھے۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکی معیشت کو دیکھو ، مہنگائی کو دیکھیں، سرحدوں کی جانب نظریں دوڑائیں اور افغانستان سے امریکی انخلا پر نظر ڈالیں جوم بہت ہی رقت آمیز تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکہ کا انخلا نہیں ہوا بلکہ امریکہ نے سر تسلیم خم کر لیا اور امریکہ نے ان لوگوں کے سامنے سر تسلیم خم کر لیا جن کے پاس ہتھیار نہیں تھے اور ہمارے 13 فوجی مارے گئے اور بہت سے زخمی ہوئے اور 85 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات میں اپنی شکست کو ابھی تک قبول نہیں کیا اور ان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔