دنیا

امریکہ کی ٹاپ یونیورسٹیز میں "بائیکاٹ اسرائیل” کے نعروں کی گونج

امریکہ میں اعلی تعلیمی مراکز میں اسرائیل اور صہیونیوں کے خلاف جذبات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

امریکہ کی تمام یونیورسٹیوں میں اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز نے امریکی یونیورسٹیز کے طالب علموں پر ایک رپورٹ تیار کی ہے۔

رپورٹ کی مصنفہ مریم ایلمن کے مطابق اسرائیل اور یہودیوں کے خلاف جذبات کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔

ان میں سب سے بڑی وجہ جو مختلف یونیورسٹیز میں لگائے گئے بینرز اور فلائرز سے واضح ہوتے ہیں جس میں کہا گیا ہے یہودی خفیہ طریقے سے حکومتی معاملات میں اثر انداز ہوتے ہیں۔

امریکہ کی تمام یونیورسٹیز میں "بائیکاٹ اسرائیل” ، اسرائیل پر پابندیاں لگاوٗ” کے نعرے نمایاں درج ہیں۔

اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات امریکہ کی عام یونیورسٹیز تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ امریکہ کی ٹاپ یونیورسٹیز کے طالب علموں کے بھی یہی جذبات ہیں۔

جن امریکی یونیورسٹیز میں یہودی طالب علموں کی تعداد زیادہ ہیں وہاں بھی اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات میں کوئی کمی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button