اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریں

آل سعود اسلام کے بدترین دشمن ہیں،کسی حمایت کے حقدار نہیں، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ آل سعود کی ظالمانہ اور آمرانہ غیر اسلامی شہنشاہیت کے زوال کو حرمین کیلئے خطرہ قرار دینا ہرگز معقول بیانیہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے بدترین دشمن امریکہ کو اسلامی جمہوری ایران پر حملہ آور ہونے کیلئے عرب ممالک کا تعاون اور مسلمانوں کی امانت تیل سے کمائی دولت امریکہ کو دینے کی خیانت کے بعد آل سعود کی حکومت کسی حمایت کی حقدار نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کی مدد سے زیادہ تو ہمارے وجود کے دشمن بھارت کی سفارتی حمایت کر رہا ہے، جس کا عملی مظاہرہ او آئی سی میں بھارت کی شمولیت کیلئے سعودی کوششیں ہیں، کیا یہ اقدام پاکستان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ یمن کے انسانی سانحہ پر غیر مسلم بھی خاموش نہ رہ سکے مگر افسوس کہ دین کا نام استعمال کرنیوالے، اسلامی تعلیمات کے برعکس مظلوم یمن کی حمایت کی بجائے اسے تباہ کرنے والوں کا دفاع کر رہے ہیں، اگر یہ دینی قوتیں اسے اپنا مذہبی فریضہ خیال کرتی ہیں تو سورہ مبارکہ الحجرات میں واضح حکم ہے کہ اہل ایمان گروہوں کی لڑائی میں زیادتی کرنیوالے سے لڑو اور پھر عدل کے مطابق ان کی صلح کراؤ۔

ان کا کہنا تھاکہ حرمین شریفین کی ہمسائیگی میں مسلمان ملک یمن کو تہس نہس کر دیا گیا، سول آبادی، عورتوں اوربچوں کا سفاکانہ قتل عام کیا گیا حالانکہ اسلام کے جنگی قوانین کی رو سے اگر کافروں سے بھی جنگ ہو تو جنگ میں حصہ نہ لینے والے مردوں، عورتوں، بچوں کو گزند پہنچانے سے منع کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button