دنیا

اکثر صہیونی مزدور اسرائیل سے ہجرت کے خواہاں ہیں، صہیونی اخبار

شیعہ نیوز:معروف صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں مزدور طبقے کی اکثریت بیرون ملک منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حالیہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ 73 فیصد اسرائیلی مزدور اس وقت ملک چھوڑنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، جو کہ گذشتہ پانچ برسوں میں سب سے بلند ترین شرح ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیلی کارکنوں کے لیے سب سے پسندیدہ منزل بنا ہوا ہے، جہاں نیویارک سرفہرست ہے، جب کہ لاس اینجلس اور میامی جیسے شہر بھی ہجرت کے لیے مقبول مقامات میں شامل ہیں۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف اسرائیلیوں کی ہجرت کے رجحان میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کی اہم وجوہات میں یورپ میں مبینہ یہود دشمنی کا بڑھنا اور مسلمان آبادی میں اضافہ شامل ہیں۔ ان عوامل نے اسرائیلی کارکنوں کو یورپ کی بجائے امریکہ کی طرف متوجہ کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اب اسرائیلی مزدور صرف معاشی یا روزگار کے مواقع کے لیے ہجرت پر غور نہیں کر رہے بلکہ ان کے فیصلوں میں سکیورٹی خدشات اور جذباتی عوامل بھی شامل ہوچکے ہیں۔ یہ رجحان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صہیونی معاشرے میں داخلی عدم تحفظ اور عدم اطمینان بڑھتا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button